ناروے میں بلدیاتی انتخابات، سنسنی خیز صورتحال

Aziz ul Rehman...تحریرِ ۔عزیزالرحمان جمیل
ناروے میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا آغاز ہو چکا ہے۔ صورتحال کافی ولچسپ ہے ۔ دائیں بازو کی حکومتی پارٹی ہائیرے ( کونسروٹیو) اور تارکین وطن مخالف پارٹی فریم سکرت (پراگرس) شکست سے دوچار دیکھائی دے رہی ہیں۔ اوسلو میں دائیں بازو کی حکومت 18 سال کی طویل مدت کے بعد شدید خطرے میں ہے ۔ ماحولیاتی پارٹی ابھر کر سامنے آرہی ہے جو اوسلو اوروزیر اعظم کے شہر برگن میں حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کرئے گی ۔ اوسلو میں ایک تاریخ ساز فیصلہ دیکھائی دے رہا ہے کہ ناروے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماحولیاتی پارٹی کے امیدوار پاکستانی پس منظر رکھنے والے شعیب سلطان اوسلو کے مئیر بنتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔ لیبرپارٹی کا رزلٹ بہتر دیکھائی دے رہا ہے اگرچہ انتخابی مہم میں جائیداد ٹیکس کے ایشو نے لیبرپارٹی کو نقصان پہنچایا اور یہ کارڈ پارٹی کیلئے خطرہ کی علامت تھا ۔ اوسلو میں حکومت کا فیصلہ ماحولیاتی پارٹی کے ہاتھ میں دیکھائی دے رہا ہے جس طرف یہ پارٹی رخ کریگی حکومت اسی جانب بنے گی ۔ قوی امکان ہیں کہ یہ پارٹی بائیں بازو کے بلاک کا ساتھ دے گی اور موجودہ اوسلو کی حکومت تبدیل ہو جائے گی۔ بہت سے پاکستانی نارویجن ستارے سیاست کے میدان میں ہیں جنہوں نے انتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اوسلو سے لیبرپارٹی کی لسٹ پر ایک خوبصورت شخصیت ، عمدہ اخلاق و کردار سے مزین ڈاکٹر مبشر بنارس، نوجوان خوبصورت خیال کے مالک ناصر احمد ، ندیم بٹ اور خالد محمود مقابلے کے میدان میں ہیں ۔ سنٹر پارٹی سے عائشہ ناز بھٹی، ہائیرے سے سعیدہ بیگم اور ادبی ذوق لئے طلعت محمود بٹ سیاست کی سیٹ لینے میں محو ہیں ۔ دیکھتے ہیں قسمت کس کا سا تھ دیتی ہے ۔ آنے والے دن رزلٹ اور صورتحال مذید واضح کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں