ناروے میں اکیاون بچوں کی پناہ کی درخواست منظور

سال دو ہزار پندرہ میں ناروے میں بغیر والدین کے تنہا آنے والے تین سو پچانوے میں سے اکیاون بچوں کی پناہ کی درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔پارلیمنٹ میں پاس ہونے والے قانون کے مطابق پناہ گزین بچے اٹھارہ سال کی عمر پوری ہونے تک یہاں رہ سکتے تھے۔ان بچوں کو اکتوبر بچوں کا نام دیا جاتا ہے۔سن دو ہزار سترہ میں پارلیمنٹ میں اکثریتی رائے کے مطابق ان بچوں کے مقدمات پر نظرثانی کی گئی تھی۔اس لیے ایک سو چالیس ایسے بچے جو کہ قانونی تقاضے پورے کرتے تھے انکے مقدمات پر دوبارہ نظرثانی کی گئی۔جن میں سے اکیاون بچوں کو انسانی ہمدردی کے تحت پناہ دی گئی۔
محکمہء امیگریشن کے مطابق اب تک ایک سو افراد کی پناہ کی درخواستیں رد کی جا چکی ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں