ناروے اور پولینڈ کے درمیان معاہدہ

 

 

 

ناروے اور پولینڈ کے درمیان معاہدہ
نارویجن وزیر خارجہ یونس گہر کے مطابق ناروے اور پولینڈ کے درمیان دو طرفہ باہمی تعاون میںپہلے سے ذیادہ پیش رفت ہوئی ہے۔ نارویجن وزیرخارجہ نے نارویجن بادشاہ ہیرالڈ اور ملکہ سونیا کے ساتھ پولینڈ کا دورہ کررہے ہیں۔اس دورہ میں انکے وفد نے وارسا میں ریسرچ پروگرام،تعلیم اور ثقافتی پروگراموں کے مشترکہ معاہڈہ پر دستخط کرنے ہیں۔
اس معاہدہ کے تحت چار اعشاریہ پانچ بلین کرائون کی  نارویجن گرانٹ مشترکہ پروگراموں میں استعمال کی جائے گی۔اس معاہدہ کے تحت دو ہزار سولہ تک عمل درآمد کیا جائے گا۔پچھتر ملین کرائون کی رقم طلباء اور تدریسی اسٹاف کے تبادلے پراستعمال کی جائے گی۔
اس تین روزہ سرکاری دورہ کے دوران کئی دوسرے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ان پروگراموں میں نارویجن وزیر خارجہ یونس گہر نارویجن شاہی جوڑے کے ساتھ شرکت کریں گے۔پولینڈ میں نارویجن مچھلی کی بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے۔
اس کاروباری وفد میں نارویجن کمپنیوں کے ایک سو پندرہ مختلف افراد شامل ہوں گے۔یہ سرکاری دورہ بروز جمعہ اختتام پذیر ہو گا۔دورہ کا آخری پروگرام یونیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا۔اس دوران  نارویجن وزیر خارجہ اور شاہی جوڑا یونیورسٹی میں زیر تعلیم تین سو نارویجن طلباء سے ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں