ناروے۔17 اگست کو اوسلو میں یوم آزادی پاکستان کے پروگرام میں پاکستان اور یورپ کی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی

pnf 22 ۔۔ چوہدری محمد اقبال بھاگو اوسلو(عقیل قادر) پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری محمد اقبال آف بھاگو نے اپنی انتظامیہ کے تمام اراکین کے اعزاز میںشالیمار ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر دیاجس میں سنیئر نائب صدر چوہدری محمد عباس، چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور ، جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزاد ، جوائنٹ سیکریڑی چوہدری قمر عباس ٹوانہ اور ویلکم کمیٹی کے ممبر چوہدری محسن رضانے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری محمد اقبال بھاگو نے تمام اراکین کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی اوریوم پاکستان کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کی تفصیلات سے اگاہ کیا اور بتایا کہ یوم آزادی کے پروگرام کو ہم جوش و خروش اور انتہائی عقیدت و محبت سے 17 اگست کو اوسلو میں منعقد کریں گے جس کے لیے ہم کو بڑے پیمانے پر انتظامات کرنے ہوں گے۔ چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور اور جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزاد نے بتایا کہ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کی ایک معروف شخصیت اور انکے علاوہ یورپ اور انگلینڈ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات پروگرام میں شرکت کریں گی۔یاد رہے کہ پاک ناروے فورم ناروے میں پاکستانیوں کی ایک انہتائی متحرک اور منظم تنظیم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں