ناروے۔ چوہدری محمد اقبال بھاگو کا پاک ناروے فورم کی انتظامیہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

PNF11PNF55

PNF22PNF33اوسلو(عقیل قادر) پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری محمد اقبال آف بھاگو نے اپنی انتظامیہ کے تمام اراکین کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیاجس میں سنیئر نائب صدر چوہدری محمد عباس، نائب صدر راجہ عاشق حسین آف گوجر خان، چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور ، جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزاد اور ویلکم کمیٹی کے ممبر چوہدری محسن رضانے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری محمد اقبال نے تمام اراکین کو یوم پاکستان کا کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی اوران کی انتھک محنت اور کاوشوں کو خوب سراہا۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور اور جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزاد نے مستقبل قریب میں آنے والے پروگرموں کے بارے میں تفصیلی بریف بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں