ناروے۔ پاکستان کی سالمیت کے لیے پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ چوہدری اسماعیل سرور

اوسلو(عقیل قادر) پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے دہشت گردی میں تعاون کے اعتراف سے پڑوسی ملک بالخصوص پاکستان کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی و عسکری قیادت کو اعتماد میں لے کر عالمی سطح پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے لیے پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور بھارتی حکمران کسی بھول میں نہ رہیں کیونکہ پاکستان ایک نیوکلیر پاور ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ بھارت کی ایک ایک انچ زمین پاکستانی میزائل کی زد میں ہے اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں