ناروے۔ مسلم سنٹر فیورست کے صدر راجہ عبدالمجید کا سفیر پاکستان چوہدری عبدالحمید وڑائچ کے اعزاز میں پرتکلف الوادعی عشائیہ

dinner 33dinner 11ناروے۔ مسلم سنٹر فیورست کے صدر راجہ عبدالمجید کا سفیر پاکستان چوہدری عبدالحمید وڑائچ کے اعزاز میں پرتکلف الوادعی عشائیہ
اوسلو(عقیل قادر) ناروے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اورمسلم سنٹر فیورست اوسلو کے صدر راجہ عبدالمجید نے سفیر پاکستان چوہدری عبدالحمید وڑائچ کے اعزاز میں گرونلینڈ میں واقع پاکستانی ریستورینٹ کبابش پر پرتکلف عشائیہ دیا جس میں مسلم سنٹر فیورست کے امام و خطیب نو ر علی سیالوی، مرکزی رہنما فیاض مغل، ایم پی اے اوسلو سٹی کونسل ڈاکٹر مبشر بنارس، کونسلر ضلع گرورد محمد قاسم، علامہ قاری اصرار احمد، چیف آرگنائزر پاک ناروے فورم چوہدری اسماعیل سرور، اظہر اقبال، ریحان راجہ، معروف بزنس مین مہر افضل شہزاد، عارف مغل، رضوان اسلام،ملک محمد سلیم، چوہدری محمود، شکیل علی،ارشد خان اور دیگر شامل ہیں۔ عشائیہ سے سفیر پاکستان چوہدری عبدالحمید وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے راجہ عبدالمجید کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ناروے میں پاکستانی ہر شعبے میں ترقی کر رہے ہیں اور خاص کر تعلیم کے شعبے میں ہمارے نوجوان بچے اور خاص کر بچیاں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں جو کہ بہت خوش آنئد بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناروے میں مقیم پاکستانیوں میں جذبہ حب الوطنی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اوراس جذبے کو آپ نے اپنی نسلوؤں تک بھی منتقل کرنا ہے یہ آپ کا قومی و ملی فریضہ ہے۔

dinner 44

اپنا تبصرہ لکھیں