ناروے۔ سفیر پاکستان چوہدری عبدالحمید وڑائچ نے حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے فرزند ہونے کا ثبوت دیا ہے۔تقریب سے مقررین کا خطاب

ناروے۔ سفیر پاکستان چوہدری عبدالحمید وڑائچ نے حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے فرزند ہونے کا ثبوت دیا ہے۔تقریب سے مقررین کا خطاب
اوسلو(پ ر) پاک ناروے فورم نے سفیر پاکستان چوہدری عبدالحمید وڑائچ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاک ناروے فورم کے عہدیداران اور انکے قریبی دوستوں نے میں شرکت کی ۔ تقریب کا انعقاد پاکستانی ریسٹورینٹ محفل میں کیا گیا ۔ پاک ناروے فورم کے جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزادنے چوہدری عبدالحمید وڑائچ کو خوش آمدید کہا اور انکی اوسلو ا یمبیئسی میں کی گئی کاوشوں کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور نے چوہدری عبدالحمید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں آپ واحد ایسے سفیر آئے ہیں جن کے ریٹائر ہونے پر ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی آپ کے اعزاز میں تقاریب منعقد کر رہی ہے جبکہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ۔ پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اقبال بھاگو نے کہا کہ سفیر پاکستان نے پاکستان اور پاکستانیوں کے مسائل کے حل لیے خلوص نیت سے کوششیں کی ہیں۔آپ نے کمیونٹی کے ہر فرد کو ایک جیسا سمجھا اور حقیقی معنوں میں اونچ نیچ کے فرق کو مٹا کر مثالی کردار پیش کیا اور صیحح معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا فرزند ہونے کا ثبوت دیا ۔ سفیر پاکستان چوہدری عبدالحمیدناروے میں تقریباََدو سال کا عرصہ گذارنے اور چالیس سالہ سروس کے بعد ریٹایر ہو رہے ہیں۔تقریب میں شامل دیگر افراد نے بھی سفیر پاکستان چوہدری عبدالحمید کے کردار کی تعریف کی اور انکے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سفیر پاکستان چوہدری عبدالحمید ہر دلعزیز شخصیت ثابت ہوئے ہیں ان کو جس چھوٹی بڑی تنظیم نے دعوت دی انہوں نے کبھی کسی کو انکار نہیں کیا شاید جس کی وجہ سے وہ ہر کسی کے لیے قابل عزیز شخصیت بن گئے ہیں۔ سفیر پاکستان چوہدری عبدالحمید نے اپنے خطاب میں پاک ناروے فورم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور اردو سے اپنے رشتے کو مضبوط کریں اور پاکستان سے محبت کو صرف اپنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنی نسلوؤں تک میں بھی منتقل کریں اور پاکستان سے ہمیشہ تعلق ضرور رکھیں چاہیں وہ رشتے ، بزنس ، یا پھر پراپرٹی کی صورت میں ہو۔ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری تصدق حسین، نائب صدر مہر محمد اصغر، پاک ناروے فورم کے سنیئر نائب صدر مہر محمد عباس، نائب صدر راجہ عاشق حسین، جوائنٹ سیکریڑی چوہدری قمر عباس ٹوانہ اور ویلکم کمیٹی کے چیئر مین مہر محسن رضا کے علاوہ چوہدری جاوید سرور، چوہدری افتخار احمد ناز، شیر سلطان جوئیہ، چوہدری عامر آفتاب، معروف صحافی شریف گوندل اور چوہدری الیاس بھاگو نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں