ناروے۔ سانحہ ماڈل ٹائون اور جعلی JITرپورٹ کے خلاف اوسلو میں پاکستان ایمبیئسی کے سامنے 17 جون کو احتجاجی مظاہرہ ہو گا

اوسلو(عقیل قادر) گذشتہ سال پنجاب پولیس کی طرف سے 17جون کو رات کی تاریکی میں ریاستی دہشتگردی اور منہاج القرآن کے نہتے معصوم کارکنان کا جس طرح وحشیانہ قتل عام کیا گیا اور ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی گئی جس میں14 افراد شہید جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں اور 100 کے قریب شدید زخمی ہوئے کے خلاف اوسلو ایمبیئسی کے سامنے 17جون بروز بدھ شام 6بجے ایک زبردست پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں پاکستان عوامی تحریک ناروے اور منہاج القرآن اوسلو کے مقامی رہنما خطاب کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک ناروے اور منہاج القرآن کے قائدین نے اہل وطن سے ماڈل ٹائون میں ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہر ے میں شرکت کی پُرزور اپیل کی ہے تاکہ متاثرین ماڈل ٹائون سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں