ناروے۔ اوسلو میں محرم الحرام کے پُرامن جلوس میں خواتین وحضرات کی بھرپور شرکت۔

رپورٹ۔عقیل قادر۔اوسلو۔ناروے
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں محرم الحرام کے سلسلے میں ادارہ انجمن حسینی اوسلو کے زیر اہتمام ایک پُرامن جلوس نکالا گیا جس میں خواتین و حضرات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلوس میں خواتین مردوں سے آگے رہیں اور یا حسین، لبیک یا حسین کے نعرے بلند کرتی رہیں، جلوس میں شریک مردو خواتین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جس میں اسلام امن کا دین ہے، اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں اور داعش ایک دہشتگرد تنظیم ہے اور اسکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں جیسے نعرے درج تھے۔ جلوس کی حفاظت کے لیے پولیس اور رضاکاران پورے جلوس کے ساتھ رہے۔ ادارہ انجمن حسینی کے صدر جاوید اقبال جنجوعہ نے بتایا کہ ادارے کے زیر اہتمام محرم کا جلوس گذشتہ آٹھ سال سے نکالا جا رہا ہے انہوں نے کہاوہ محبت بانٹنے والے اور لجپال گھرانے کے غلام ہیں اس لیے نفرت اور دہشتگردی سے ا ن کا کوئی واسطہ نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں