ناروے۔ اوسلو میں سفارتخانہ پاکستان میں عبدالستار ایدھی کی یاد میں دعائیہ تقریب میں شمعیں روشن کی گئیں

dua..2dua 4
اوسلو(عقیل قادر)اوسلو میں پاکستانی نوجوانوں کی طرف سے سفارتخانہ پاکستان میں عبدالستار ایدھی کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی اور شمعیں روشن کی گئیں۔تقریب میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اورعبدالستار ایدھی کی گئی کاوشوں کو خوب سراہا۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے افروز شاہ نے کہا کہ عبدالستار ایدھی صرف ایک انسان نہیں بلکہ بے لوث خدمات کا ایک عہد ہے۔ علی چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی کے فلسفے کو زندہ رکھنا ہو گا جس کے تحت اپنے مستحق بھائیوں کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ہو گا۔ پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جبکہ نینا Naina انصاری نے کہا کہ عبدالستار ایدھی بے سہارا لوگوں کے محسن تھے انہوں نے اپنی ساری عمر بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کی اور انکے عوامی فلاح و بہبود کے ادارے ان کی ہمیشہ یاد دلاتے رہیں گے۔ تقریب سے اکرم شاہ اور طاہرہ شاہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے آخر میں عبدالستار ایدھی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

edhi 3

اپنا تبصرہ لکھیں