ناروے۔ اوسلو میں اوورسیز گلوبل ٹی وی کی طرف سے رمضان المبارک اور عید کے پروگراموں کی ریکارڈنگ جاری ہے

overseas tv 11اوسلو(عقیل قادر) اوورسیز گلوبل ٹی وی اور اسلام ون ٹی وی کے چیئرمین اور معروف صحافی ارشد وحید چودھری نے ایک ملاقات میں بتایا کہ وہ آج کل رمضان المبارک اور عید الفطر کے مختلف پروگراموں کی تیاریوں میں مصروف ہیں جن میں خواتین و حضرات اور بچوں کے لیے اسپیشل پروگرامز تیار کیے جارہے ہیں۔ اوورسیز گلوبل ٹی وی اور اسلام ون ٹی وی کا آغاز کچھ عرصہ قبل ناروے سے کیا گیا تھا جس کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کامیابی کے ساتھ جاری ہیں اور یہ چینل ہر آنے والے دن میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اوورسیز گلوبل ٹی وی اور اسلام ون ٹی وی نے اوسلو میں مختلف تقریبات میں ہونے والے پروگراموں کو بھرپور کوریج دی ہے جن میں مذہبی و سیاسی، ادبی ، سماجی و معاشرتی اور فلاحی تنظیمات کی تقریبات شامل ہیں۔اوورسیز گلوبل ٹی وی اور اسلام ون ٹی وی میں اشتہارات یا پروگراموں میں شرکت کے لیے ارشد وحید چودھری سے 0047-46567777 رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں