ناروے۔ الشیخ علامہ محمد صادق قریشی الاہزری مسلم سنٹر فیورست اوسلو میں 15 مئی کو خطبہ جمعہ سے خطاب کریں گے۔علامہ اسرار قادری

اوسلو(عقیل قادر) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے معروف دینی سکالر اور گلوبل ایمبسٹرالشیخ علامہ محمد صادق قریشی الاہزری مسلم سنٹر فیورست اوسلو میں 15 مئی کو خطبہ جمعہ سے اور 16 مئی کو سالانہ معراج النبی ۖ کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم سنٹر فیورست کے امام و خطیب علامہ قاری اسرار احمد قادری نے عقیل قادر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطبہ جمعہ 14:30 پر شروع ہو گا جبکہ نماز جمعہ 15:30 پر ادا کی جائے گی۔16 مئی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ عظیم الشان معراج النبیۖ کانفرنس کا آغاز شام 7 بجے بعد از نماز عصر ہو گا جس میں خصوصی خطاب علامہ محمد صادق قریشی فرمائیں گے اور ثناء خوان مصطفی ۖ نعت رسول مقبول ۖ بھی پیش کریں گے۔ محفل معراج کے اختتام پر ضیافت کا خصوصی انتظام بھی موجود ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں