ناروے۔ اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کا یوم پاکستان کے پروگرام میں پرفارمنس کرنے والے بچوں کے اعزاز میں کیک پارٹی

اوسلو(عقیل قادر) اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے نے گذشتہ دنوں یوم پاکستان کے سالانہ پروگرام میں حصہ لینے والے بچوں کے اعزاز میں ایک پروقار کیک پارٹی کا انعقاد کیا جس میں سوسائٹی کی انتظامیہ اور مشاورتی بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔پارٹی کا آغاز سوسائٹی کے جوائنٹ سیکریڑی خالد اسحاق نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ حضور نبی کریم ۖ کی بارگاہ اقدس میں درود پاک کا نذرانہ حماد حسین قادر نے پیش کیا۔چوہدری حسنین سرور نے انگلش میں گفتگو کرتے ہوئے سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا کہ سوسائٹی نے انہیں یوم پاکستان کے موقع پر خیالات کرنے کا موقع فراہم کیااور پاکستان ایمبیئسی ناروے کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے گفٹ پیش کیئے۔ سوسائٹی کے صدر مرزا انور بیگ نے پارٹی میں شرکت کرنے پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ کیک پارٹی منعقد کرنے کا مقصد سوسائٹی کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پر بچوں نے زبردست پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا تھا جس میں انہوں نے نعت رسولۖ، ملی نغمہ، گیت، اردو اور نارویجن میں تقاریر پیش کی تھیں۔ بچوں کی زبردست پُر فارمنس دیکھتے ہوئے ناروے میں پاکستان کے سفیر چوہدری عبدالحمید ورائچ نے بچوں کے لیے 7 ہزار نارویجن کرائون گفٹ کرنے کا اعلان کیا تھا ، جو کیک پارٹی کے موقع پر بچوں میں رقم تقسیم کی گئی۔کیک پارٹی میں مزید جن دیگر افراد نے شرکت کی ان میں سوسائٹی کے انفارمیشن سیکریڑی چوہدری اسماعیل سرور، چوہدری مظہر حسین، اقبال اختر خان، ریاض احمد،راجہ عاشق حسین ، محمد امجد حسین، عائشہ حسین اور عبداللہ اعوان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں