ناروے۔سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی پُروقار تقریب

pak3منعقد، سفیر پاکستان رفعت مسعود نے قومی پرچم لہرایا۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ ، مرکزی پارلیمانی سیکریڑی حکومت پاکستان رانا محمد افضل اور میاں طارق محمود ایم پی اے کی خصوصی شرکت۔ یوم آزادی کی تقریب سے قبل سے یوم آزادی کی خوشی میں 14 اگست کمیٹی ناروے کے زیر اہتمام بچوں کی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی جبکہ ریلی کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ اور چودہ اگست کمیٹی ناروے کے چیئرمین عامر جاوید شیخ نے کی۔ جس میں لوگ پاکستان اور ناروے کے جھنڈوں کو ہاتھوں میں اٹھائے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے۔ ریلی کا آغاز فروگنر Frogner پارک سے کیا گیا جبکہ اختتام سفارتخانہ پاکستان میں ہوا۔

pak4

اوسلو(عقیل قادر)یوم آازدی کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح ناروے میں بھی یوم آزادی سفارتخانہ پاکستان میں بھرپور انداز میں منائی گئی، سفیر پاکستان رفعت مسعود نے قومی ترانہ کی گونج میں پرچم کشائی کی۔ یوم آزادی کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغازقاری محمود الحسن گولڑوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اورپاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں تمام حاضرین نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ سنا۔سفارتخانہ پاکستان کے فرسٹ سیکریڑی ابرار خان نے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ سفیر پاکستان محترمہ رفعت مسعود نے تمام حاضرین کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور اپنے خطاب میں خواتین و حضرات اور بچوں کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے جشن آزادی کو کشمیر کی آزادی کے نام کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی جہدوجہد کے ذریعے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ انہوں نے مختلف پاکستانی تنظیموں کے سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ہم آئندہ سال یوم آزادی کا ایک بہت بڑا پروگرام کا انعقاد کریں جس میں ہم اس پرچم کے سائے تلے ایک ہیں کا عملی مظاہزہ پیش کریں۔ ملک کی سلامتی اور تحفظ کے لیے علامہ محبوب

pak2pak2الرحمن نے خصوصی دعا کرائی۔تقریب کے آخر پر ریفریشمنٹ کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں