ناروے۔سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی پُروقار تقریب منعقد، سفیر پاکستان محترمہ رفعت مسعود نے قومی پرچم لہرایا۔

۔
اوسلو(عقیل قادر)اوسلو۔یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان کی طرح ناروے میں بھی یوم پاکستان سفارتخانہ پاکستان میں بھرپور انداز میں منایا گیاجس کی صدارت سفیر پاکستان محترمہ رفعت مسعود نے کی۔یوم پاکستان کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق

repo18repo5repo7repo14رکھنے والے خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغازقاری محمود الحسن گولڑوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اورپاکستان کی معروف گلوکارہ ثریا خانم نے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا جس کے احترام میں تمام حاضرین نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ سنا۔ ثریا خانم نے قومی و ملی نغموں سے یوم پاکستان کی تقریب کو چار چاند لگادئیے۔ سفارتخانہ پاکستان کے فرسٹ سیکریڑی ابرار خان نے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ سفیر پاکستان محترمہ رفعت مسعود نے تمام حاضرین کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش اور اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کے حالات بہت بہتر ہو رہے ہیں اور ہمارا مستقبل تابناک ہے۔ پاک فوج کی لازوال کوششوں سے دہشتگردی جیسے ناسور پر قابو پانے میں بہت حد تک کامیاب ہو چکے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔انہوں نے اس موقع پر بلجیم اور ترکی میں ہونے والی دہشتگردی کی پُرزور مذمت کی اور ہلاک ہونے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ سفارتخانہ کے فرسٹ سیکریڑی ابرار خان نے نظامت کے فرائض احسن انداز میں انجام دیئے۔پاکستا ن کے ممتاز شاعر عذیر احمد نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا اور داد وصول کی۔ ملک کی سلامتی اور تحفظ کے لیے علامہ محبوب الرحمن نے خصوصی دعا کرائی۔تقریب کے آخر پر ریفریشمنٹ کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔

repo..18repo..12repo...10repo33repo..16 report22..

اپنا تبصرہ لکھیں