نارویجن کمپنیوں پر سائیبر حملے

چار فیصدنارویجن کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ سائیبر حملوں کا شکار رہ چکی ہیں۔جبکہ کمپیوٹر پر ڈاٹا کے سنسر سے یہ پتہ چلتا ہے کہ پچاس فیصد لوگ ان حملوں کا شکار ہیں۔سات سو ستر کمپنیوں نے یہ سنسر لگائے ہوئے ہیں یا تو قومی سلامتی کارپوریشن این ایس ایم کے ساتھ یا پھر سیکورٹی کمپنی نیمونک کے سنسر نصب ہیں۔
سنسر کے ذریعے کل چھبیس ہزار سائیبر حملوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔جس میں سے سب سے ذیادہ نقصان دہ وہ ھملے تھ جن میں کسی جعلی میل کے ذریعے کمپیوٹر صارف کو مجبور کی اگیا کہ وہ اسے کھولے ۔پھر اس کے بعد اس کی فائلز کے ذریعے کمپیوٹر صارف کی حساس ذاتی معلومات چرا لی گئیں۔اس طرح کے حملوں کا شکار ٹیلنور اور السٹائن گروپ بھی رہ چکے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں