نارویجن پولیس نے ڈاکے اور قتل کی واردات کو روک لیا

نارویجن اخبار وی جی کے مطابق پولیس نے اوسلو میں ایک بڑے چھاپے کے دوران ملزموں کو گرفتار کیا ۔اس چھاپے میں پولیس نے بڑی تعداد میں لوٹی ہو رقوم اور نشہ آور اشیاء برآمد کی ہیں۔گرفتار ہونے والے ملزموں میں Metkel Betew میتکل میتھیو بھی شامل تھا جو کہ ایک ڈاکے ڈالنے کے جرم میں آٹھ سال جیل کی سزاء بھگت کر آیا تھا۔وہ سن دو ہزار چھ میں بہت بڑی رقم کے فراڈ کیس میں ملوث تھا۔گرفتار ہونے والے نو افراد کو پولیس حوالات میں دو ہفتے کے لیے قید تنہائی میں رکھے گی۔مقدمہ کی سماعت بدھ کے روز ہوئی پولیس نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ملزموں کو چار ہفتے کے لیے جیل میں ریمانڈ پر بھیجا جائے جس میں سے انہیں دو ہفتے کے لیے کسی سے ملنے کی اجا زت نہیں ہو گی۔
پولیس کے شعبہء منظم جرائم کے سربراہ Einar Aas آئینار آس کے مطابق پولیس نے یقینی طور پر ایک بڑے ڈاکے اور قتل کی ممکنہ واردات سے عوام کو بچا لیا ہے۔
NRK/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں