نارویجن وزیر خارجہ کی ا سرائیل کو فوری جنگ بندی کی اپیل

نارویجن وزیر خارجہ بورگے برینڈے نے یورپین لیڈروں ک ی اسرائیل میں جنگ بندی کی بھر پور حمائیت کی۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی بمباری میں شامل دونوں گروپ فوری طور پر جنگ بندی کریں اور نہتے شہریوں پر ظلم بند کریں۔
یہ بمباری پچھلے بیس دنوں سے جاری ہے جس میں ایک ہزار چھ بے گناہ فلسطینی مارے گئے جبکہ چھ ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہوئے۔جبکہ ترتالیس اسرائیلی فوجی اور تین سولین اسرائیلی مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسلہء کبھی نہیں حل ہو سکتا اگر اسے فوجی حملے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔اور نہ ہی فلسطینیوں کواسرائیل پر راکٹ برسانے سے بہتر اور با عزت زندگی حاصل ہو سکتی ہے۔بہتر یہی ہے کہ مسلہء کا حل بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیزفائرکی کال کو بین الاقوامی حمائیت حاصل ہے۔مسلئہ کے حل کے لیے مصر اور امریکہ کو آگے آنا چاہیے۔جبکہ فلسطینی لیڈر محمد عباس کو آنے والے وقت میں اہم کر دار ادا کرنا ہے۔اس مسلہء کا حل دو اسٹیٹس کے قیام میں ہی مضمر ہے۔
نارویجن وزیر خارجہ بورگے برینڈے نے مزید کہا کہ انہوں نے بین ا لاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اس مسلہء کو حل کنے کا عزم کر رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی سیز فائر ہوتا ہے وہ تمام لیڈروں کی اوسلو میںانسانی حقوق کی کانفرنس منعقد کریں گے۔ اس وقت جو بڑے پیمانے پر تباہی ہو رہی ہے اس میں کسی کا بھلا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال اور اسکول اور پناہ گزینوں کو کیمپوں کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق محفوظ بنانا چاہیے۔ان کیمپوں میں کام کرنے والے فلاحی اداروں کے اہلکار یا تو مارے گے ہیں یا زخمی ہو گئے ہیں ناروے ان تمام امدادی تنظیموں کی حمائیت کرتا ہے۔جبکہ منسٹری آف فارن افئیرز اس وقت بین الاقوامی سطح پر بات چیت میں مصروف ہے کہ ان کیمپوں میں پناہ حاصل کرنے والوں کو کیسے محفوظ بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں