نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ کی پریشانی

نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے استوانگر میں شمالی آئل میس میں تقریر کی ۔جہاں انہوں نے اپنے خیلا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں گیس کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم مزید وقت ضائع نہیں کر سکتے۔اس لیے کہ ہمیں فرانس میں یونائیٹڈ نیشن کی فضائی آلودگی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کی تیاری بھی کرنی ہے ۔ا انہوں ن کہا کہ قدرتی گیس سے کوئلوں کے مقابکے میں پچاس فیصد کم کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہوتا ہے۔
پرانے کوئلے کا ایندھن استعمال کرنے والے پلانٹس کی جگہ نئے گیس کے پلانٹ لگانے سے فضائی آلودگی میں بڑی حد تک کمی ہو گی۔انہوں نے کہا گیس کا ایندھن استعمال کرنے والے پلانٹ سکی تنصیبات ہوا اور شمسی توانائی جیسی غیر مستحکم تنصیبات سے بہتر ہیں۔
نارویجن وزیر اعضم سولبرگ ے فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے جن نکات کا ذکر کیا ہے ۔بد قسمتی سے یورپمیں انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
NTB scanpix /

اپنا تبصرہ لکھیں