نارویجن مچھلی ایکسپورٹ کو خسارے کا خدشہ

روس کے حالیہ فیصلے کے بعد نارویجن مچھلی مارکیٹ کی تجارت کو خسارے کا خدشہ ہے۔چنانچہ روس کو مچھلی کی ایکسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ممکنہ نقصان کے تدارک کے لیے مچھلی کی تجارتی منڈی کے حکام نے گورنمنٹ سے مدد طلب کر لی ہے۔ناروے روس کے حالیہ فیصلے کے بعد سے روس کو نارویجن مچھلی لکس کی ایکسپورٹ نہیں کرے گا ۔جبکہ روس نے دوسرے یورپین ممالک سے بھی اشیائے خور دو نوش کی خرید داری پر پابندی عائد کر دی ہے۔خصارے سے بچنے کے لیے مچھلی ایکسپورٹ کے ادارے نے نارویجن پارلیمنٹ کو مدد کی درخواست کر دی ہے۔
یاد رہے کہ ناروے کی لکس مچھلی اپنے لا جواب ذائقے میں بے مثال ہے۔مچھلی کی بعض اقسام ناروے سے پاکستان کی سپر مارکیٹوں میں بھی دستیاب ہیں۔ماہی گیری ناروے کی قومی صنعت ہے اور اس پیشے سے لاکھوں افراد وابستہ ہیں۔نارویجن سمندروں اور جھیلوں کی مختلف اقسام کی مچھلیاں اور دیگر سمندری خوراک کے ذخائر اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں