نارویجن مچھلیوں کے معدے میں پلاسٹک کی موجودگی کا انکشاف

برگن شہر کی مچھلیوں کے معدے میں نارویجن سائنسدانوں نے پلاسٹک کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے جو کہ مچھلیوں نے کھانے کے ساتھ نگل لیا تھا۔اس وجہ سے گرین پیس کا ادارہ نارویجن سمندروں میں مائیکرو پلاسٹک پھینکنے پر پابندی لگانے کے قانون کے بارے میں سوچ رہا ہے۔سن د ہزار پندرہ سے کوڈ نسل کی مچھلی ناروے کے لیے زر مبادلہ کمانے کا بڑا ذریعہ تھی۔یہ بات نارویجن ریسرث سینٹر کے محقق ڈیوڈ
David Eidsvoll نے بتائی۔انہوں نے کہا کہ یہ مچھلی ناریجن بحیرہ بیرنٹ کے قدرتی سائیکل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ انکشاف پریشان کن ہے اور اس مچھلی کا ستاک بھی خطرے کی علامت ہے۔
تاہم مچھلی کے معدے میں پلاسٹک کی موجودگی کے اثرات کا ابھی تک معائنہ نہیں کیا گیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں