نارویجن ملکہ سونیا کے آرٹ کی نمائش پناہ گزینوں کی مدد کے لیے

ملکہ سونیا جمعہ کے روز اپنے آرٹ کی نمائش سے ملنے والی رقم پناہ گزینوں کی مدد کے لیے دیں گی۔ملکہ سونیا نے جمعہ کی رات کو اپنی گرافکس پینٹنگز آئس گولڈ کے نام سے کلچرل سینٹر میں نیلامی کے لیے لگا دی ہیں۔نیلامی کی انتظامیہ کی ایک رکن نے اخبار داگ بلادے سے کہا کہ ویسے تو ہمیں کسی بھی آرٹست کی پینٹنگز کی نمائش سے خوشی ہوتی ہے لیکن ملکہ سونیا کی پینٹنگز کی نیلامی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ہمارا مقصدپناہ گزینوں کے امدادی فنڈ کی مد میں ملکہ اور دوسرے آرٹسٹوں کی پینٹنگز کی نیلامی سے پانچ ملین کراؤن کی رقم اکٹھی کرنا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں