نارویجن قیدیوں کی ہالینڈ منتقلی

ناروے اور ہالینڈ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ا س معاہدے کے مطابق ناروے کے دو سو بیالیس قیدیوں کو ہالینڈ میں متقل کیا جائے گا۔قیدیوںکو سال دو ہزار پندرہ موسم گرماء میں منتقل کیا جائے گا۔جسٹس منسٹر آندریاس کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جیلوں میں کم جگہ ہے لیکن اس معاہدے کے بعد دو سو بیالیس جگہیں خالی ہو جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ مشورہ پچھلے برس دیا تھا تاہم اس پر ماہ نومبر سے عمل درآمد شروع ہوا اور جسٹس دیپارٹمنٹ نے اس کی منظوری دے دی۔وہاں قیدیوں کے ساتھ نارویجن ملازم بھی بھیجے جائیں گے ۔جن کی تعیناتی ڈچ جیل میں ہوگی۔جن قیدیوں کو وہاں منتقل کیا جا رہ اہے وہ طویل المعیاد سزا کاٹ رہے ہیں اور ان کے پاس چھٹیوں کا بھی حق نہیں ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں