نارویجن فارن منسٹر کی غزہ کے مسئلے پر مشرق وسطیٰ میں بات چیت

نارویجن فارن منسٹر بورگ برینڈے غزہ کے مسئلے پر بات چیت کے لیے قطر میں ایک وفد بھیج رہے ہیںجو کہ غزہ کے لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے نارویجن اخبار وی جی کو بتایا کہ وہ تجربہ کار ڈپلومیٹ جان ہانسن کو بھیج رہے ہیں تاہم یہ بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی کہ وہ کن فلسطینی لیڈروں سے ملاقت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام وقت حماس کے ڈپلومیٹک ایدمنسڑیٹو لیول پر بات چیت کرتے رہے۔
نارویجن اخبار لکھتا ہے کہ قطر میں حماس کے کئی لیڈر جلا وطن ہیں۔نارویجن منسٹر نے غزہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے بند کر کے سیز فائر کر دیں۔نارویجن فارن منسٹرنے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین سے یروشلم میں جمعرات کے روز ملاقات کی لیکن وہ بن یامین کو جنگ بندی پر آمادہ نہ کر سکے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں