نارویجن طلباء کے لیے سیکورٹی محکمہء کی وارننگ

نارویجن سیکورٹی محکمہ نے نارویجن طلباء کو اس بارے میں خبردار کیاا ہے کہ انہیں جاسوسی کے مقاصد کے تحت مختلف ایجنسیاں استعمال کر سکتی ہیں اس لیے وہ اس سلسلے میں محطاط رہیں۔ان ایجنسیوں کا مقصدان سے ناروے کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے۔نارویجن پولیس سیکورٹی کے محکمہ نے دو ہفتہ قبل نارویجن طلباء کو غیر ملکی جاسوسی کے محکموں کے لیے نارویجن طلباء کو پر کشش قرار دیا تھا۔محکمہ کے سربراہ جون ھفمین Jon Fitje Hoffmann from PST. نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ یہ ایجنسیاں مختلف ذرائع سے نارویجن طلباء سے رابطہ کی کوششوں میں ہیں۔
جیوگرافی میں ماسٹرز کے طالبعلم Vemund Thorkildsenنے کہا کہ وہ اس وارننگ کے بعد روس میں ہونے والے بینڈ کے چیمپئین شپ مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں