نارویجن طلباء کو تعلیم وقت پر مکمل کرنے میں مشکلات

نارویجن وزیر تھور بیورن ایساکسن R248e Isaksen کا کہنا ہے کہ یہ بات باعث تشویش ہے کہ نارویجن طلباء اپنی اعلیٰ تعلیم وقت پر مکمل نہیں کرتے اور یونیورسٹیوں سے ادھوری تعلیم چھوڑنے والے طلباء کی تعداد میں ھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنے تعلیم معیار کا موازنہ دوسرے ممالک سے کرتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اس شعبے میں بہت مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمکا مقررہ مدت میں پورا نہ کرنا معاشرے اور انفرادی طلباء دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔اس لیے ہم ان مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں فرق ہے۔ان تعلیمی ادروں کو ان اداروں سے رہنمائی لینی چاہیے جن کے طلباء کامیابی سے مقررہ وقت میں اعلیٰ تعلیم مکمل کر لیتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں