نارویجن طلباء میں آن لائن تعلیم کی مقبولیت

ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق نارویجن رجسٹرڈ طلباء میں دس فیصد طلباء اس وقت ریگولر تعلیمی اداروں کے بجائے آن لائن تعلیمی اداروں کو ترجیح دے رہے ہیں۔جہاں وہ اپنی رہائش پر اپنے خاندان کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں گے اس طرح وہ بورڈنگ کے جھنجٹ سے بھی دور ہو جائیں گے۔
ہم دیکھتے ہیں کہ لچکدار تعلیم کی ضرورت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہیجو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے طلباء اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہوئے تعلیم حاصؒ کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں یہ بات وزیر برائے شعبہء تعلیم اور تحقیق اولے بورٹن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔
رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ لچکدار تعلیم کی مانگ دن بدن بڑھ رہی ہے۔اس سال انتیس ہزار طلباء نے آن لائن اداروں میں داخلہ لیا ہے۔جو کہ پچھلے برس سے تیرہ فیصد ذیادہ ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں