نارویجن شاہی جوڑا سب سے چھپ کر گیا سیر کو

نارویجن شاہی جوڑا شاہ ہیرالڈ اور ملکہ سونیا ایسٹر کی چھٹیاں گزارنے مشرقی ایشیاء کے جزیروں پر گئے۔انہوں نے پیشگی اس سیر کی خبر کسی خبر رساں ایجنسی کو نہیں دی۔شا ہ ہیرالڈ نے اسے ایک حیران کن تجربہ قرار دیا۔سوموار کو سائنسدان Thor Heyerdahl تھور ہائر دال کا سو سالہ جشن ہے ۔ا س موقع پر شاہی جوڑا اوسلو کے کونٹکی میوزیم میں یہ دن منانے کی غرض سے ڈنر کرنے جائے گا ۔جبکہ انہوں نے نیوز ایجنسی نارویجن نیوز بیورو کو اطلاع دی کہ وہ یہ دن پہلے ہی مشرقی جزیروں پر منا چکے ہیں۔شاہ ہیرالڈ نے کہا کہ یہ ایک یادگار سفر تھا جب انہوں نے اپنی آنکھوںسے وہ مجسمے دیکھے جنہیں دیکھنے کے وہ خواب دیکھا کرتے تھے۔انہوں نے یہ مجسمے طلوع سورج کے وقت دیکھے جب وہاں یہ جوڑا تنہا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں