نارویجن سیاستدان کے خلاف بچے پر تشدد اور منشیات کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام

ایک چالیس سالہ نارویجن سیاستدان جو کہ مشرقی حصے کا رہائشی ہے۔نارویجن خبر ر رساں ایجنسی این ٹی بی کے مطابق پولیس نے اس کے خلاف بچہ پر تشدد اور منشیات کے قانون کو توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔یہ شخص فریمسکرت پارٹی کا رکن رہ چکا ہے۔جبکہ مقامی کونسل کے رکن کے طور پر بھی کام کرتا رہا ہے۔
اس سے پیلے بھی اس پر بچوں کی اخلاق سوختہ تصاویر بنانے کاالزام تھا۔پولیس کے وکیل نے اخبار وی جی کو بتایا کہ چھاپے کے وقت اس شخص کے پاس سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھی۔گن ہلد Gunhild L230rum نے اسکی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔لیکن مذکورہ سیاستدان نے منشیات کے قانون کی خلاف ورزی کے ارتکاب کو قبول کیا ہے۔
گن ہلد نے مزید کہا کہ یہ ایک ذاتی ٹریجڈی ہے اور ہم نہیں جانتے کہ یہ کتنا بڑا کیس ہے۔
علاقے کی مئیر کو اس کیس کے بارے میں سوموار کے روز علم ہوا۔جب اسے اس سیستدان کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی۔اس نے مئیر سے یہ درخواست کی تھی کہ اسے مقامی کونسل میں اپنی سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں