نارویجن سڑکوں پر ٹریفک کی رفتار کی حد مزید بڑھانے کی تجویز

وزیر ٹرانسپورٹ جان Jon Georg Dale جارج نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ناروے میں تعمیر کی جانے والی نئی شا ہراؤں کے بہتر اسعمال کے لیے ان پر ٹریفک کی رفتار کی حد موجودہ رفتار سے ذیادہ بڑہائی جائے گی۔محکمہء ٹریفک اس بات کی قدر کرتا ہے کہ ان سڑکوں کو استعمال کرنے والے ٹریفک قوانین اور موجودہ رفتار کی پابندی کرتے ہوئے قوانین کو عزت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس قانون کا اطلاق ماہ ستمبر سے چھ روٹس پر کیا جائے گا۔محکمہ کی کوشش ہے کہ روزمرہ کی ٹریفک کو ذیادہ سے یادہ محفوظ، سادہ اور آسا بنایا جائے۔پہلے یہ قوانین ایک سال کے لیے اور پھر نتائج دیکھنے کے بعد تین سال ک لیے رائج کیے جائیں گے۔
اندرون اوسفولڈ صوبے موٹر وے اٹھارہ پر مارکر کے علاقے میں چھ کلومیٹر تک ک فاصلے پر رفتار ستر کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر نوے کلومیٹر جبکہای اٹھارہ روس دال اور مورے میں رفتار کی حد ستر کلومیٹر سے بڑھا کر اسّی کلومیٹر کر دی جائے گی۔
اسی طرح شمالی علاقے میں نیشنل روڈ پر ایک کلومیٹر تک بودوئے میونسپلٹی کے علاقے میں رفتار کی حد ستر کلومیٹر سے بڑہا کر اسی کل؛ومیٹر کر دی جائے گی۔صوبہ آکرش ہاؤس میں ونٹر برو کے علاقے میں رفتار کی حد ستر کلومیٹر سے بڑھا کر اسی کلومیٹر کر دی جائے گی۔جبکہ کلوفتا کے علاقے میں ای سولہ روڈ کونگس ونگرپر رفتار کی حدنوے کلومیٹر سے بڑہا کر ایک سو کلومیٹر کر دی جائے گی۔اس کے علاوہ مختلف سرنگوں میں رفتار کی حد اسی کلومیٹر سے نوے کلومیٹر تک بڑہا دی جائے گی۔ان سرنگوں میں مندرجہ ذیل سرنگیں شامل ہیں
Gudbrandsdalen, Hundorptunellen and Teigkamptunellen
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں