نارویجن حکومت کی جانب سے پیشہ ورانہ اسکولوں کے لیے پانچ اعشاریہ پانچ ملین کراؤن کی گرانٹ

نارویجن حکومت کی جانب سے پیشہ ورانہ اسکولوں کے لیے پانچ اعشاریہ پانچ ملین کراؤن کی گرانٹ
نارویجن حکومت نے پیشہ ورانہ اسکولوں کودرسو تدریس میں استعمال کے لیے ڈیجیٹل آلات، اور دیگر سازو سامان خریدنے کے لیے پانچ اعشاریہ پانچ ملین کی مجموعی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔
یہ رقم ان اداروں میں کاردگی بہتر کرنے اور دوسرے ترقیاتی کاموں اور نئے ادارے کھولنے کے لیے استعمال میں لائی جائے گی۔یہ بات وزارت تحقیق اور اعلیٰ تعلیم ایساق نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔
اس سال پیشہ ورانہ اسکولوں میں طلباء کی بڑی تعداد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں جو کہ پکل آٹھ ہزار چھ سو ہیں جبکہ پچھلے سال سے تیس فیصد ذائد درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آنے والے وقت میں پیشہ ورانہ اسکولوں کی مانگ میں مزید اضافہ ہو گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں