نارویجن جہاز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ملزم کو سزا

ایک اڑتالیس سالہ روسی شہری کو سویڈن میں نارویجن جہاز کو دوران پرواز بم سے اڑا دینے کی دھمکی دینے پر اٹھارہ سال قید اور ملک بدری کی سزا سنائی گئی ہے۔اس شخص نے پچھلے سال نارویجن جہاز کوگوئتھے برگ کے ہوائی اڈے پر زبردستی اترنے پر مجبور کر دیا تھا تاکہ وہ سیویڈن میں سیاسی پناہ لے سکے۔اس مسافر کا تعلق آذر بائیجان سے تھا جبکہ شہریت روس کی تھی۔سیاسی پناہ کے بجائے اسے اٹھارہ سال قید اور ملک بدری کی سزا سنائی گئی۔اس کے ساتھ اسے نارویجن ائیر لائن کو ایک لاکھ کرائون کے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔
اس شخص نے کہا تھاکہ جہاز میں بم موجود تھا۔لیکن اسکا کہنا ہے کہ اسکا یہ رویہ سیکورٹی کے خلاف نہیں تھا۔اس وقت جہاز میں چورانوے مسافر سوار تھے اور جہاز کوپن ہیگن سے اوسلو کی جانب پرواز کر رہاتھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں