نارویجن اور غیر نارویجن

نارویجن اور غیر نارویجن

غیر ملکی پس منظر رکھنے والے اور مقامی خاندان ایک علاقے میں ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔جبکہ گرورود کی ڈائریکٹر مارت جانسن کا کہنا ہے کہ آخر جلد کی رنگت کی وجہ سے لوگ اکٹھے کیوں نہیں رہنا چاہتے جبکہ اصل اہمیت مقاصد زندگی کی ہے جن کے گرد زندگی گھومتی ہے۔دیکھنے میں آیا ہے کہ بیشتر والدین اسکولوں سے بچوں کو ہٹا لیتے ہیں جہاں غیر ملکی پس منظر رکھنے والے بچوں کی تعداد ذیادہ ہو۔جبکہ گرو رود میں غیر ملکیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔یہاں کے مکینوں کے لیے بہترین معیار زندگی مہیاء کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہاں ایسے معاشرے کی تصویر نظر آتی ہے جہاں مقامی اورغیر ملکی اکٹھے نظر آتے ہیں ان کی زندگی کے محور میں بہت کم فرق ہے۔مقاصد زندگی ماپنے والے انڈیکس کی مدد سے معیار زندگی اور محور زندگی میں دونوں گروپوں میں بہت کم فرق پایا گیا۔زندگی کے ان محورات میں تعلیم،جاب،صحت اور آمدن شامل ہیں۔ناروے ایک ایسا ملک ہے جہاں دنیا کے مختلف علاقوں کے لوگ بستے ہیں۔انکا مذہب زبان یا جلد کا رنگ تھوڑا بہت مختلف تو ہو سکتا ہے لیکن سب مقامی معاشرے کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں