نارویجن ائیر لائن کو محکمہء صحت کی وارننگ

جمعہ کی سہ پہر تین بجے اوسلو سے استوانگر روانہ ہونے والا ایس اے ایس کا نارویجن ہوائی جہاز فلائٹ نمبرایس کے 4031 میں خسرہ کے جراثیم والے مسافر نے سفر کیا۔جس کی وجہ سے محکمہء ہیلتھ نے اس فلائٹ میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کو اپنا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔
مقامی روزنامہ استوانگر آفتن بلاد کے مطابق خسرہ کے جراثیم وبائی ہونے کی وجہ سے بہت آسانی سے دوسرے افراد میں منتقل ہو جاتے ہیں لیکن ہ مسافر جو کہ اس بیماری کی ویکثین لے چکے ہیں یا پھر وہ افراد جنہیں خسرہ ہو چکا ہے انہیں ٹیسٹ لینے کی ضرورت نہیں۔
ایس اے ایس کے انفارمیشن مینیجر کنوت جانسن Knut Morten Johansen کے مطابق اس ائیر کرافٹ کے اندر ہوا تبدیل کر دی گئی ہے اس طرح ہوائی سفر دوسرے ذرائع نقل و حمل سے ذیادہ محفوظ ہے۔
پچھلے ہفتے ڈالنس ایمرجنسی کو ڈرامائی طور پر دو خسرہ کے کیسز ملے جو کہ غیر معمولی بات ہے تاہم مقامی میونسپلٹی کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں