نارویجن ائر لائن کا روسی جہازوں پر پابندی کا مطالبہ

نارویجن باس شوس کا کہنا ہے کہ ناروے کو روسی جہازوں کو ناروے کی فضائی حدود میں پرواز پر پابندی لگانی چاہیے۔یہ مطالبہ انہوںنے روس کی جانب سے ناروے پر پابندی لگانے کے جواب میں کیا ۔شوس نے کہا کہ ناروے کو اس معاملے میں مضبوطی دکھانی چاہیے اور روس سے واضع الفاظ میں کہہ دینا چاہیے کہ ہم ناروے کے اوپر سے روسی جہازوں کو پرواز کرنے کی اجازت نہیں دے رہے۔پھر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر یہ مسلہء حل ہو جائے گا ۔یہ بات انہوں نے ایک نارویجن اخبار روزنامہ آج کی صنعت سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔نارویجن ائیر لائن ایس اے ایس ایشیاء جانے والی پروازوں کے لیے روس کی فضاء پر سے پرواز کرتی ہے جبکہ ناروے نے روس کے جہازوں پر ناروے کے فضائی راستوںکے استعمال پر پابندی نہیں لگائی۔نارویجن حکومت اور شوس یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس کمپنی پر پابندی کیوں لگائی گئی ہے۔نارویجن حکومت نے روسی حکام سے سوال کیا ہے کہ مشرقی ہمسائیوں نے روس سے تھائی لینڈجانے والی پروازوں پر کیوں پابندی لگائی ہے؟؟
یہ بات ابھی تک واضع نہیں ہو سکی ۔ایک اندازے کے مطابق روسی اتھارٹی کے خیال میں ناروے کی پروازوں پر روسی فضائی راستے کے استعمال پر پابندی لگانے سے انہیں کسی قسم کی انفرادیت حاصل ہو جائے گی۔تا ہم ابھی تک اوسلو میں روسی سفارت خانے یا روسی وزارت ٹرانسپورٹ سے اس سلسلے میں کسی قسم کی وضاحت موصول نہیں ہوئی۔ نارویجن جہازوں کو روسی فضاء سے باہر کا راستہ استعمال کرنے پر سالانہ ایک ملین کرائون کے اضافی ایندھن استعمال کرنا پڑے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں