نارویجنوں کے نزدیک اتوار کی خریداری نا پسندیدہ

نارویجن حکومت کی تجویز کے بر خلاف نارویجنوں نے اتوار کے روز خریدادری کو نا پسند قرار دیا ہے۔ایک مقامی اخبار کے سروے کے مطابق اتوار کے روز باسٹھ فیصد نارویجنوں نے نا پسندکیا ہے۔اس سلسلے میں حکومت کو بھی پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لیے اکثریتی حمائیت حاصل نہیں ۔جبکہ حکومت کی حمائیتی بائیں بازو کی لبرل پارٹی کا موقف یہ ہے کہ اتوار کے روز دوکانیں کھلی رکھنے کے قانون کی ذمہ داری پرائیویٹ سیکٹر پر ڈالی جائے۔جبکہ پارٹی کی لیڈر نے گورمنٹ کی حمائیت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کو پارلیمنٹ کی اکثریتی حمائیت حاصل ہو جائے تو انہیں حمائیت کرنے کی ضرورت نہیں۔جبکہ کنزرویٹو پارٹی اور ترقیاتی پارٹی نے اس بل کی حمائیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی لوگ اتوار کو خریداری کرتے ہیں ۔جبکہ حکومت یہ بل اس وقت پاس نہیں کر سکتی جب تک بائیں بازو کی لبرل پارٹی کی حمائیت نہ حاصل ہو کیونکہ اسی صورت میں پارلیمنٹ میں حکومت کواکثریتی حمائیت حاصل ہو گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں