نئے سرکاری احکامات کی وجہ سے پینتیس ہزار بچے متاثر

محکمہء ملازمت کے مطابق اخراجات میں کمی کے نئے حکومتی قانون کی وجہ سے سن دو ہزار پندرہ میں ناروے میں پینتیس ہزار بچے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔نارویجن اخبار کے مطابق اگلے سال حکومت اکیس ہزار والدین کے معذور بچوں کے اخراجات کم کر رہی ہے ۔جس کی وجہ سے پینتیس ہزار بچوں کے اقتصادی مشکلات کا شکار ہو نے کا خدشہ ہے۔یہ اعدادو شمار محکمہء ملازمت NAV کے جاری کردہ ہیں۔
اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ کے مطابق حکومت معذور بچوں کو دی جانے والی امدا دکی مد میں سات ملین کرائون کے لگ بھگ اخراجات بچا لے گی یہ بجٹ فنانس منسٹر سیو جانسن نے پیش کیا ۔
معزوروں کی آرگنائیزیشن کے سیکرٹری جنرل Life Arum نے کہا کہ اس کٹوتی کی وجہ سے معاشرے میں غریب خاندانوں میں اضافہ کا امکان ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں