نئی نارویجن حکومت

بدھ کی شام کو کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر اور نو منتخب وزیر اعظم( Erna Solberg) ارنا سولبرگ نے نئی حکومت کی نمائندگی کی۔نئی حکومت کنزرویٹو پارٹی (conservative party)کے گیارہ نمائندوں او(FRP) یعنی ترقیاتی پارٹی کے سات ممبروں پر مشتمل ہے۔
نو منتخب وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے کہا کہ ہماری پارٹی کا مینڈیٹ مضبوط ہے۔اور ہم اپنے حامیوں کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی سرکاری انفرا اسٹرکچر میں تبدیلیاں لا چکے ہیں۔اور اس طریقہ کار کو وضع کر چکے ہیں کہ وزراء کو کس طرح اپنے شعبوں میں کر کردگی کرنی ہے۔مثال کے طور پر نئی میونسپل ایڈ منسٹریشن کے شعبے میں گذشتہ ایڈمنسٹریشن کے شعبے بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ انٹر نیشنل ترقیاتی وزیر کی پوسٹ ختم کر کے اسے فارن افئیرز میں ضم کر دیا گیا ہے۔ہماری حکومت نئے اور نو جوان چہروں کو آگے لانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں