”میں نے شوکت خانم ہسپتال میں جو کچھ دیکھا ہے وہ۔۔۔“ پاکستانیوں کے ہر دلعزیز جرمن سفیر مارٹن کوبلر شوکت خانم پہنچے تو وہاں کیا دیکھا اور پھر پاکستانیوں سے کیا کہا؟ جان کر آپ عمران خان کا بدترین مخالف بھی ان کی تعریف کرے گا

”میں نے شوکت خانم ہسپتال میں جو کچھ دیکھا ہے وہ۔۔۔“ پاکستانیوں کے ہر دلعزیز جرمن سفیر مارٹن کوبلر شوکت خانم پہنچے تو وہاں کیا دیکھا اور پھر پاکستانیوں سے کیا کہا؟ جان کر آپ عمران خان کا بدترین مخالف بھی ان کی تعریف کرے گا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جب شوکت خانم ہسپتال بنانے کا ارادہ کیا تو بہت سے لوگوں نے انہیں ’جنونی‘ قرار دیتے ہوئے اس کام کو ناقابل عمل قرار دیدیا تاہم اپنی محنت اور لگن سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے۔

شوکت خانم ہسپتال کے بارے میں مختلف رائے پائی جاتی ہے اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہاں غریبوں کے مفت علاج کی باتیں صرف دکھاوے کیلئے ہیں کیونکہ علاج کے عوض بہت سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں تاہم اکثریت کا یہ کہنا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال میں غریبوں کا علاج مفت ہی کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر اپنے خصوصی پیار اور روئیے کے باعث پاکستانیوں کے دلوں میں گھر بنا چکے ہیں اور جب وہ شوکت خانم ہسپتال کا دورہ کرنے گئے تو وہاں کیا دیکھا؟ اس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کچھ ان الفاظ میں کیا کہ عمران خان کے بدترین ناقد بھی ان کی تعریف کریں گے۔

مارٹن کوبلر نے ٹوئٹر پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”شوکت خانم ہسپتال میں جو کچھ دیکھا اس سے بہت متاثر ہوا ہوں اور میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سلطان اور ہسپتال کے تمام عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عمران خان!!! یہ سچی انسانیت ہے، غریبوں کی ہسپتالوں تک رسائی ہر غریب کا بنیادی حق ہے! جرمنی کے کینسر ریسرچ سنٹر کیساتھ ہونے والے تعاون کو دیکھ کر بھی بہت خوش ہوں“

اپنا تبصرہ لکھیں