میسور کے پارک میں چہل قدمی کرتی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ،لیکن ممبئی میں موجود ڈاکٹرنے کس طرح مدد دی؟فلمی کہانی

میسور کے پارک میں چہل قدمی کرتی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ،لیکن ممبئی میں موجود ڈاکٹرنے کس طرح مدد دی؟فلمی کہانی

بھارتی شہر میسور میں ایک خاتون نے پارک میں بچے کو جنم دے دیا اور وہ بھی ایسے طریقے سے کہ جان کر آپ کو معروف بالی ووڈ فلم ’تھری ایڈیئٹ‘ کے ایک سین کی یاد آ جائے گی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 35سالہ حاملہ خاتون کا نام ملیکہ بتایا گیا ہے جو اپنے دو بچوں کے ہمراہ پارک میں چہل قدمی کر رہی تھی کہ وہیں اسے درد زہ لاحق ہو گیا۔ اس وقت شوبھا نامی ایک ہائی سکول ٹیچر بھی پارک میں تھی اور ملیکہ کے قریبی ہی موجود تھی۔ اس نے ملیکہ کی مدد کی۔

شوبھا نہیں جانتی تھی کہ اسے اس صورتحال میں کیا کرنا ہے، تاہم اس کا حل وہاں موجود ایک نوجوان کارتیک نے نکال لیا۔ اس نے ممبئی میں مقیم اپنے ایک جاننے والے ڈاکٹر کو فون کال ملادی۔ ڈاکٹر شوبھا کو فون پر بتاتا رہا کہ اسے کیا کرنا ہے اور یوں شوبھا نے ملیکہ کے ہاں زچگی کرائی۔ایمبولینس کے پہنچنے تک ملیکہ کے ہاں بچے کی پیدائش ہو چکی تھی۔ بعد ازاں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور طبی معائنے کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں