’میرے باپ نے اپنی زندگی کی کئی دہائیاں پنجاب پولیس کو دے دیں اور ریٹائرمنٹ پر صرف یہ چیز ملی‘

’میرے باپ نے اپنی زندگی کی کئی دہائیاں پنجاب پولیس کو دے دیں اور ریٹائرمنٹ پر صرف یہ چیز ملی‘

ایک نوجوان نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر اپنے باپ کو پنجاب پولیس سے ریٹائرمنٹ پر ملنے والی شیلڈ کا عکس پوسٹ کیا ہے، جس میں سپیلنگ کی ایسی سنگین غلطی ہے کہ آدمی سر پکڑ کر بیٹھ جائے۔ اس نوجوان نے لکھا ہے کہ ”میرے باپ نے پنجاب پولیس کو اپنی زندگی کی کئی دہائیاں دے دیں اور آخری میں اسے صرف یہ شیلڈ ملی ہے جس کی تحریر میں انتہائی احمقانہ غلطی کی گئی ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اس پر غصہ کروں یا افسوس۔“

نوجوان نے شیلڈ کا جو عکس پوسٹ کیا ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ On the eve of his retirementکے فقرے میں Onکی بجائے Noلکھا ہوا ہے، جس سے فقرے کا اثبات نفی میں بدل کر مفہوم ہی کو یکسر الٹ کر گیا۔ اس پوسٹ پر کمنٹس میں ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”اس غلطی سے پنجاب پولیس کی حالت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔“ایک اور شخص نے لکھا کہ ”یہی پلیٹ اردو یا پنجابی میں لکھ دی جاتی تو یہ غلطی نہ ہوتی۔“

اپنا تبصرہ لکھیں