’’میری چار بیٹیاں ہیں اور اگر کوئی بیٹا ہوتا تو وہ بھی ۔ ۔ ۔‘‘شاہد آفریدی نے دل کی بات کہہ دی

’’میری چار بیٹیاں ہیں اور اگر کوئی بیٹا ہوتا تو وہ بھی ۔ ۔ ۔‘‘شاہد آفریدی نے دل کی بات کہہ دی 

بوم بوم شاہد آفریدی نے بیٹیوں کو اپنی اچھی قسمت قرار دیااور کہا کہ  چار بیٹیاں ہیں، اگر بیٹا ہوتا تووہ بھی مدرسہ میں پڑھتا، وہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ اکثر تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میری بیٹیاں میری قسمت ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ میری ہر بیٹی کے ساتھ اللہ نے میری قسمت بہت کھولی ہے،ایک انسان کے لیے اللہ کی طرف سے بیٹیوں سے بڑا تحفہ نہیں ہے،مجھ پر بھی اللہ کا کرم ہے، جن جن کی بیٹیاں ہیں اللہ تعالی ان کی قسمت اچھی کرے۔ایک سوال کے جواب مٰیں آفریدی کاکہنا تھا کہ میرے لیے چاروں بیٹیاں برابر ہیں لیکن جو چھوٹی ہوتی ہے وہ سب سے زیادہ پیاری ہوتی ہے، مجھے جب پتاچلا کہ اس مدرسے میں 950بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں، میں نے کہا کہ میں اس مدرسے کی تقریب میں لازمی جاؤں گا چاہے جیسے بھی جانا پڑے،سب سے پہلے ان بچوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

آفریدی کاکہناتھاکہ اگرمیرا کوئی بیٹا ہوتا تووہ بھی مدرسے میں ان بچوں کے ساتھ بیٹھا ہوتا، یہ میں نے اللہ سے نیت کی ہوئی تھی،یہاں سے اندازہ لگائیں کہ یہ بچے اتنا بڑا کام کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں