مہینے میں ایک دن روزہ رکھنے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سائنسدانوں کا جواب جان کر آپ بھی عش عش کر اُٹھیں گے

مہینے میں ایک دن روزہ رکھنے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سائنسدانوں کا جواب جان کر آپ بھی عش عش کر اُٹھیں گے

ہم مسلمان ثواب کے لیے روزے رکھتے ہیں تاہم بہت سے لوگ جانتے ہوں گے کہ روزہ بے شمار طبی فوائد کا بھی حامل ہے۔ اب امریکی سائنسدانوں کی ایک تحقیق میں بھی یہ بات ثابت ہو گئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوٹاہ کے شہر سالٹ لیک سٹی میں واقع ہیلتھ کیئر ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ مہینے میں ایک بار فاقہ کرنا اس قدر مفید ہے کہ اس سے انسان کی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر بنیامین ہارن کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اس تحقیق میں 2ہزار سے زائد لوگوں پر تجربات کیے۔ ان میں سے ایک گروپ کے لوگوں کو ہم نے ہر ماہ کے پہلے اتوار کے روز 24گھنٹے تک روزہ رکھنے کو کہا۔ اگلے پانچ سال بعد جب ان کی صحت کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو روزہ رکھنے والے گروپ کے لوگوں کی مجموعی صحت دوسروں کی نسبت کئی گنا زیادہ بہتر تھی۔ ان میں موٹاپا بہت کم تھا اور ان کے دل اور دماغ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت کم تھے۔ اس تحقیق میں ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر مہینے میں ایک بار 24گھنٹے کے لیے فاقہ کرنے کی عادت اپنا لی جائے تو عمر میں کئی سال کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں