مہنگی ترین گاڑیاں امپورٹ کرنے والے 19 پاکستانیوں کے خلاف ایف بی آر نے ریفرنس فائل کردئیے

مہنگی ترین گاڑیاں امپورٹ کرنے والے 19 پاکستانیوں کے خلاف ایف بی آر نے ریفرنس فائل کردئیے

ایف بی آر نے مہنگی ترین گاڑیاں درآمد کرنے اور انہیں اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے والے 19پاکستانیوں کے خلاف ریفرنس دائر کر دیئے۔پاکستان ٹوڈے کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ان بے نامی کاروں میں کئی بی ایم ڈبلیو، مرسیڈیز بینز، کیڈلیک ایسکیلیڈ، ٹویوٹا پراڈو اور دیگر گاڑیاں شامل تھیں جو اصل مالکان نے اپنے ملازمین کے ناموں پر رجسٹرڈ کروا رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق ان گاڑیوں کے یہ بے نامی دار مالکان کبھی ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ہوئے اور انہوں نے کبھی انکم ٹیکس ریٹرنز داخل ہی نہیں کروائے تھے۔ یہ تمام لوگ بہت غریب علاقوں کے رہائشی تھے۔ چنانچہ یہ اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ وہ ان گاڑیوں کے اصل مالک نہیں ہیں بلکہ ان کے اصل مالک کوئی اور ہیں جنہوں نے گاڑیاں ان غریب لوگوں کے نام پر رجسٹرڈ کروا رکھی ہیں اور خود استعمال کر رہے ہیں۔ ایف بی آر نے تمام گاڑیاں بھی اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں