موس مسجد رحمانی میں محفل میلاد

موس  مسجد رحمانی میں محفل میلاد

موس کی مسجد رحمانی میں ہفتہ کی شام محفل میلاد منعقد ہوئی۔جس میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔مہمانوں میں موس کے  علاوہ اوسلو، شی ، آشم اور فریدرکستاد سے بھی مرد حضرات کے علاوہ  خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔اس روح پرور محفل میلاد میں نعتوں کے علاوہ درس اور مفتی تبسم کا بیان بھی شامل تھا۔اس کے علاوہ موس کی ایک ٹریول ایجنسی  Oliven travel agency   کی جانب سے  عامر صدیق نے مہمانوں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کا ٹکٹ بھی تحفہ میں دیا  ۔جو کہ ایک بچی مریم نے جیتا۔محفل میلاد میںمختلف حضرات نے اور اہل محفل نے نعتیں پڑہیں۔اس کے علاوہ سرور کونین آنحضرت محمد ۖ کی زندگی کے اور ننھالی خاندان پر روشنی ڈالی گئی۔مولوی صاحب نے نبی پاک کی والدہ ماجدہ اور والد کے خاندان کا حسب و نصب بیان کیا۔جو کہ بہت کم سننے میں آتا ہے ۔اس طرح حاضرین کو بہت سیر حاصل معلومات حاصل ہوئیں۔اس محفل میںسب نے نہایئت جوش و خروش سے حصہ لیا۔یہ تقریب اپنے وقت پر شروع ہوئی جو کہ اہل موس کا خاصہ ہے کہ ان کے شہر کی تقریبات وقت پر شروع ہوتی ہیں۔ناروے کے دوسرے شہروں کے پاکستانیوں کو بھی اہل موس کی تقلید کرنی چاہیے۔امید ہے کہ موس کی پاکستانی کمیونٹی اپنی اس روائیت کو مستقبل میں بھی قائم رکھے گی۔محفل کے آخر میں مہمانوں کی تواضع بہترین کھانے سے کی گئی۔خواتین کے حصے میں موس کی غزالہ راجہ جب کہ مردوں کے حصے میں عامر راجہ اور ذولقرنین راجہ نے   میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں