موسم گرماء کی چھٹیاں کیسے گزاریں؟

وسم گرماء کی چھٹیاں کیسے گزاریں؟ اور آپ کی یادگار چھٹیاں۔۔
ایک دلچسپ تفریحی اور انعامی مقابلہ آپ بھی حصہ لیں
اردو فلک ڈاٹ نیٹ نے اپنے قارئین کے لیے ایک دلچسپ انعامی مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔
مقابلے کا مقصد آپ کی گرمیوں ی چھٹیوں کا لطف دوبالا کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ نئے اور پر لطف طریقے بھی معلوم کرنا ہے۔
وبائی مرض کی وجہ سے اب یہ چھٹیاں تفریح کے ساتھ ساتھ احتیاط کا بھی تقاضا کرتی ہیں۔ اس لیے ایسے طریقوں کی ضرورت ہے جو تفریح کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی  محفوظ  ہوں۔
مقابلے میں جیتنے والے بچوں اور بڑوں کو آن لائن شاپنگ کے لیے گفٹ کارڈز جاری کیے جائیں گے جن کی مدد سے آپ گھر بیٹھے خرید اری کر سکتے ہیں۔
کون لوگ حصہ لے سکتے ہیں؟
وہ تمام اردو بولنے اور لکھنے والے بچے اور افراد جو اپنی گرمیوں کی چھٹیوں کو پر لطف بنانا چاہتے ہیں۔
عمر کی حد
اردو فلک موسم گرماء کی چھٹیوں کی تفریحات کے مقابلے میں دس سال سے لے کر سو سال تک کے بچے حصہ لے سکتے ہیں۔
حصہ لینے کے لیے آپ کو کیا کرنا ہو گا؟
۔ اس مقصد کے لیے مقابلہ کا فارم پر کر کے ارسال کریں جو آپ کو اردو فلک ڈاٹ نیٹ اور فیس بک پر اس لنک پہ مل جائے گا۔

طریقہ بہت آسان ہے آپ گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنی رائے ان موضوعات پر لکھ کر زبانی ریکارڈ کر کے یا پھر وڈیو بنا کر اس ای میل پر ارسال کر سکتے ہیں۔ ای میل پر گرمیوں کی چھٹیوں کا انعامی مقابلہ ضرور لکھیں۔
۔ آ پ کے خیال میں گرمیوں کی چھٹیاں فیملی کے ساتھ گزارنے کے لیے پاکستان یا بیرون ملک۔بہترین تفریحی اسپاٹکون سی ہے؟ اور آپ اسے بہترین کیوں سمجھتے ہیں؟
اپنی کسی بھی یادگار تفریحی ٹور کی مختصر تفصیل لکھیں،زبانی بتائیں یا وڈیو بھیجیں۔
یہ یادگار ٹور آپ کے بچپن کا فیملی یا دوستوں یا پھر کسی کمپنی کی اجنب سے یا کانفرنس وغیرہ کے سلسلے میں بھی ہو سکتا ہے۔
پہلا انعام جیتنے والے کو پانسو کراؤن یا اسکے مساوی رقم کا گفٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔
دوسرا انعام جیتنے والے کو تین سو کراؤن یا اس کے مساوی رقم کا گفٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔
تیسرا انعام دو سو کراؤن کے گفٹ کارڈ پر مشتمل ہو گا۔
۔ اس کے علاوہ ایک سو کراؤن کے تین گفٹ کارڈز انعام حوصلہ افزائی اور تین گفٹ کارڈ زدو سو کراؤن کی خریداری کے ہوں گے جن پر  پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں