موسلا دھار بارش کی وجہ سے نقصانات کی اطلاعات

اس ویک اینڈ پر کئی سو افراد زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔کئی ہفتے سے لوگ سورج اور گرم موسم سے لطف اندوز ہو رہے تھے ۔لیکن اس ہفتے اس موسم کا اختتام موسلا دھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہوا۔مشرقی صوبے اوست لینڈ Ostland کی انشورنس کمپنی کے اہلکار اولے Olayنے نارویجن خبر رساں اجنسی کو بتایا کہ کئی سو افراد کے خراب موسم کی وجہ سے زخمی ہو نے کی اطلاع ملی ہے۔
یکم اگست تک گرم موسم واپس نہیں آیا۔موسمی پیشن گوئی کے مطابق اب گرم موسم لوٹ کر نہیں آئے گا اسلیے نارویجن لوگ اپنے پنکھے دوبارہ واپس اسٹور رومز میں رکھ دیں۔
ماہرین موسمیات کے مطابق اتوار کی شدید بارش نے ہوائی جہازوں،فٹ بال کھلاڑیوں ،آگ پر قابو پانے والے محکمہ اور مواصلاتی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔یہی وجہ تھی کہ سوموار کے روز بھی ناروے کی بڑی شاہراہوں پر پولیس اور آگ بجھانے والی گاڑیوںکی آمدو رفت دیکھنے میں آئی۔
جبکہ اس موسم کی وجہ سے بڑی تعداد میں الیکٹرونک آلات بھی تباہ ہوئے ۔ نارویجن انشورنس کمپنی Gjensidig کے مطابق تین ہزار لیب ٹاپ کے خراب ہونے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں جبکہ گھریلو ٹیلیفون بھی خراب ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں