مورخہ 12دسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عصرمرکز منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ استقبال ربیع الاوّل

مورخہ 12دسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عصرمرکز منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ استقبال ربیع الاوّل
کا اہتمام

id6id 9id11حاجی جاوید اقبال (ناظم منہاج القرآن لائبریرین یونان )کی زیر نگرانی کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عشاقان مصطفیﷺ نے
شرکت فرمائی محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت علامہ حافظ محمد نواز ہزاری خطیب وامام مرکز ہذا نے حاصل
کی جبکہ نعت خوانوں میں رنگ الحسن ،حاجی جاوید اقبال ، مظہر اقبال ، عرفان علی ، وہاب منہاس، احمد محمود طارق ، راجہ حسیب محمود ، غلام سرور
قادری ، محمد اقبال ، معین حیدر شہزاد ، ناصر اکبر ، ندیم عباس ، محمد اسلم چوہدری، محمد رفیق قادری ، محمد شہزاد قادری، شاہد اکرم اینوفیتا، اور سجاد حسین
قادری صدر منہاج نعت کونسل یونان نے خوبصورت انداز میں حضور نبی کریم ﷺ کی مدح سرائی فرمائی دوران محفل سامعین جھوم جھوم کر نعروں
کے ساتھ یارسول اللہ ﷺ کی صدا بلند کرتے رہے جس سے محفل میں موجود سامعین پر وجد کی کیفیت طاری ہوتی رہی ۔

id 7id12 id 13جبکہ نقابت کے فرائض
قاری مدثر مصطفی نے بخوبی سرانجام دیئے۔جبکہ محفل میں منہاج القرآن کے ذیلی مراکز سے بھی عشاقان مصطفیﷺ تشریف لائے ۔جن میں
منہاج القرآن ذیلی مرکز اینوفیتا سے محمد رضوان (ناظم منہاج القرآن اینوفیتا) خالدمحمود قادری (خطیب وامام مرکزمنہا ج القرآن اینوفیتا)
اور ذیلی مرکز کروپی ،ذیلی تنظیم کپسیلی ، شامل ہیں ۔پروگرام میں رانا محمد وقار خاں (صدر منہاج القرآن یونان)اور غلام مرتضیٰ قادری(ناظم
منہاج القرآن یونان نے بھی شرکت فرمائی ۔ پروگرام کے اختتام پر آنے والے تمام مہمانوں کے لئے لنگر کا خصوصی انتظام حاجی جاوید اقبال
ناظم منہاج القرآن لائبریرین کی طرف سے کیا گیا ۔جبکہ اختتامی دعا علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی خطیب وامام مرکز ہذانے کروائی۔دعا میں
عالم اسلام اور ملک پاکستان کی سربلندی کے لئے اورشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر ا لقادری کی صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں