منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت واپس لانا ہمارا عزم ہے : عمران خان

منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت واپس لانا ہمارا عزم ہے : عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس دورا ن انہوں نے جیت پر مبارک با دی ، عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے اور برطانیہ اس میں ہمارا ساتھ دے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔برطانوی ہائی کمشنر نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی اور نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تھامس ڈریو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد کیے گئے عمران خان کے خطاب نے برطانیہ میں نہایت مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت تحریک انصاف کی حکومت سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ 22 لاکھ بچوں کو اسکول بھجوانے کے لیے حکومت پاکستان کی مدد کی جائے گی اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کے لیے تیار ہیں۔عمران خان نے مبارکباد اور نیک تمناو¿ں کے اظہار پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے اور منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں